اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہےکہ لبنان کی فوج کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ روزنامہ الاخبار نے آج لکھا ہے کہ نبیہ بری نے ایران کی دفاعی امداد مسترد کرنے کے لئے بیروت حکومت پر چودہ مارچ کے دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئي بھی لبنانی فوج کو ملنے والے ہتھیاروں کی مخالفت نہیں کرسکتا۔ ادھر لبنان کے وزیر خزانہ علی حسن خلیل نے کہا ہے کہ بیروت حکومت ایران کے ہتھیار لے سکتی ہے اور پابندیاں ایرانی دفاعی امداد کو مسترد کرنے کا بہانہ نہیں بن سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی امداد کے راستے میں کوئي قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے حال ہی میں لبنان کا دورہ کرکے لبنانی فوج کو ایرانی ہتھیاروں سے لیس کرنے کی پیش کش کی تھی جس کا لبنانی حکام نے خیر مقدم کیا ہے۔
.......
/169